کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیرشاخ کا مولانا عباس انصاری کو خراج عقیدت
اسلام آباد :کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ نے فورم کے سابق چیئر مین اور اتحاد المسلمین کے سربراہ مولانا عباس انصاری کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیرشاخ کے دفتر پرایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی جس کی صدارت کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ مقررین نے تحریک آزادی کشمیرکیلئے خدمات اور قربانیوںپر مرحوم کی خراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ مولانا عباس انصاری ایک بااصول شخصیت، بصیرت افروز سیاسی رہنما ، ممتاز عالم دین، مبلغ اور مصنف تھے ۔مقررین نے کہا کہ حریت رہنما نے جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کیا اور تحریک آزادی کے حوالے سے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار و اتحادو اتفاق کے ذریعے ہی تحریک آزادی کے خلاف مذموم بھارتی منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ مجلس کے اختتام پر مرحوم رہنما، سابق ایڈیٹر اذان غلام نبی صدیقی اور تمام شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور تحریک آزادی کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ اجلاس میں محمد فاروق رحمانی،محمود احمد ساغر ،سید فیاض نقشبندی،ایڈووکیٹ پرویزاحمد، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب،الطاف حسین وانی، شیخ عبدالمتین، حسن ا لبنائ، دائود یوسف زئی، خورشید احمد میر،امتیاز وانی،جاوید اقبال بٹ، سید اعجاز رحمانی، نثار مرزا، شیخ محمد یعقوب، زاہد اشرف، بشیر عثمانی، راجہ خادم حسین، رئیس میر، حاجی سلطان بٹ، گلشن احمد،عدیل مشتاق وانی، محمد شفیع ڈار، چودھری شاہین اقبال،محمد اشرف ڈار، شیخ عبدالماجد، قاضی محمد عمران، امتیاز احمد بٹ،ابو زر، عطاء ا للہ، عبد الغنی،اقبال بلوچ، بے نظیرخان، عبدالحمید لون، نذیر احمد کرنائی اور دیگرنے بھی شرکت کی ۔