ہڑتال

مقبوضہ کشمیر:پراپرٹی ٹیکس کے خلاف 11مارچ کو مکمل ہڑتال کی کال

جموں 09مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 11مارچ بروز ہفتہ کو مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نئے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر ارون گپتا نے کہا کہ سول سوسائٹی اور دیگر تنظیموں کے ارکان کے ساتھ سلسلہ وار میٹنگوں کے بعد انہوں نے ہفتہ کے روز پراپرٹی ٹیکس کے خلاف مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوان مودی حکومت کے کسی بھی ایسے اقدام کی سخت مخالفت کرے گا جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button