ہڑتال

مقبوضہ جموں وکشمیر : نریندر مودی کے دورے کیخلاف کل ہڑتال کی جائے گی

1-1-300x168 سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے دورے کیخلاف کل 21 جون بروز جمعہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کا اعلان کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کیا۔WhatsApp Image 2024-06-19 at 10.17.05 AM
غلام محمد خان سوپوری، فریدہ بہن جی، محمد یوسف نقاش، پیپلز فریڈم لیگ اور تحریک وحدت اسلامی سمیت دیگر حریت رہنماو¿ں اور تنظیموں نے کال کی حمایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ جموںوکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے اور کشمیری غیر قانونی بھارتی تسلط کے خاتمے تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔۔انہوں نے نریندر مودی کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اس طرح کے دوروں کے ذریعے عالمی برادری کو علاقے کی صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا جموںوکشمیر کو ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے اور وہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتی ہے۔ ترجمان نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ ہڑتال کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں۔ انہوںنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔
مودی کے دورے کے خلاف سماجی رابطوں کی سائٹوں پر پوسٹر بھی وائرل ہوئے ہیں ۔ پوسٹروں میں کشمیریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مودی کے دوران کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اس روز مکمل ہڑتال کریں۔
مودی آج شام سرینگر پہنچیں گے ۔وہ کل جھیل ڈل کے کنارے پر واقع کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں ایک یوگا پروگرام میں شرکت کریں گے۔ان کے دورے سے قبل سرینگر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔WhatsApp Image 2024-06-19 at 10.17.04 AM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button