مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کنٹرول لائن پربارڈر پولیس کی مزید 26پوسٹیں قائم کریگی

border-1_0_0_0_0سرینگر10مارچ(کے ایم ایس)
مودی کی ہندوتوا حکومت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا مزید گلا گھونٹنے کیلئے کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بارڈر پولیس کی26 پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقبوضہ علاقہ پہلے ہی دنیا کا وہ واحد مقام ہے جہاں بڑی تعداد میں قابض فوج تعینات ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بارڈر پولیس کی26 چوکیاں کنٹرول لائن کے مژھل، گریز، کیرن،ٹنگڈار، پولیس ڈویژن ہندواڑہ کے بالائی علاقوں، اوڑی اور کپواڑہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے دیگر سیکٹروں میں قائم کی جائیں گی ۔ہر پولیس چوکی کیلئے تعمیراتی لاگت84لاکھ روپے کی منظوردی گئی ہے اور ہر پوسٹ کے لیے زمین بھی مختص کی گئی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں بھارتی وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدے دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان پوسٹوں پر تعینات اہلکار ان سیکٹرز میں پہلے سے موجود بھارتی فوج اور دیگر فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button