بھارت

لکھنو : عدالت نے ٹیلہ والی مسجد سے متعلق مسلم فریق کی درخواست مستر د کر دی

Courtنئی دلی:
بھارت میں گیانواپی مسجد کے بعداترپردیش کی ایک عدالت نے لکھنو کی ٹیلے والی مسجد سے متعلق مسلم فریق کے موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں واقع ٹیلے والی مسجدپر ہندو فریق کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے مسلم فریق کی نظرثانی کی درخواست مسترد کردی ہے ۔ ہندو فریق نے لکھنوکی ٹیلے والی مسجد کو لکشمن ٹیلہ قراردیتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ یہ مسجد دراصل مندر توڑ کر بنائی گئی ہے۔عدالت نے ہندو فریق کے موقف کوتسلیم کرتے ہوئے اسکی درخواست کو قابل سماعت قراردیاتھا۔ مسلم فریق نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے آج مسلم فریق کی درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ ہندو فریق نے درخواست میں دعویٰ کیاتھا کہ مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے دورمیں لکشمن ٹیلہ منہدم کرکے وہاں ٹیلے والی مسجد تعمیر کی گئی تھی۔ ثبوت کے طور پر درخواست میں کہاگیا تھا کہ مسجد کی دیوار کے باہر شیش ناگیش پاتال، شیش ناگیش تلکیشور مہادیو اور دیگر مند رواقع ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button