جموں

پونچھ :حادثاتی فائرنگ سے 2 سی آر پی ایف اہلکار زخمی

سرینگر16 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 2 اہلکار حادثی طورپر ایک اہلکار کی رائفل چلنے سے زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ سے پونچھ کالج کے قریب تعینات سی آر پی ایف کا ایک سب انسپکٹر اور ایک کانسٹیبل زخمی ہواہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ منتقل کردیاگیا ہے ۔اس دوران پولیس نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر اور دیگر علاقوں میں تعینات بھارتی فورسز کے اہلکار اکثر ساتھی فوجیوں کی فائرنگ سے ہلاک اورزخمی ہو جاتے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button