جموں
پونچھ : بھارتی پولیس اہلکارغسل خانے میں پھسل کر ہلاک
سرینگر22 اکتوبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک بھارتی پولیس اہلکار غسل خانے میں پھسلنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ جموں کے علاقے ریہڑی کلونی کا رہائشی پولیس اہلکار نریندر شرما جمعہ کی رات باتھ روم میں پھسلنے کے بعد دم توڑ گیا۔انتظامیہ نے کہا کہ پولیس اہلکار ضلع کے علاقے چکرا منڈی کے کالیکا مندر میں ڈیوٹی پر تھا۔