پاکستان

قابض طاقتیں آزادی کی جدوجہد کو غیر قانونی قراردینے کے لیے جعلی خبروں کا استعمال کر رہی ہیں: پاکستان

MUneer AKram

اقوام متحدہ: پاکستان نے اقوام متحدہ کی کلیدی کمیٹی کو بتایا ہے کہ قابض ریاستیں کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں پر اپنا قبضہ برقراررکھنے کے لئے جعلی خبروں اور غلط معلومات کا سہارا لے رہی ہیں تاکہ لوگوں کی آوازوں کو دبایا جائے جنہیں حق خودارادیت سمیت بنیادی آزادیوں سے محروم رکھا گیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پیر کو اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے اطلاعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آج غزہ کی جنگ میں اس کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی یہی صورتحال دیکھتے رہے ہیں۔یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے شعبہ برائے عالمی مواصلات (DGC) کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور محکمے کو اس کی پالیسیوں، پروگراموں اور سرگرمیوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون کمیٹی کے موجودہ 46ویں اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اپنے خطاب کے آغاز میں منیر اکرم نے اپنے ساتھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کمیٹی برائے اطلاعات کے 46ویں اجلاس کی آپ کی صدارت کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے انفارمیشن ایجنڈے کے لیے پاکستان کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک جمہوری اور تکثیری ریاست کے طورپرپاکستان ہرقسم کی جعلی خبروں سے نمٹنے کے لئے آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی اور اور میڈیا کی آزادی اور تنوع کے اصولوں کو برقرار رکھنے سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ منیر اکرم نے افسوس کا اظہارکیاکہ غیر ملکی قبضے اور جارحیت کے شکار لوگوں کو مجرم قراردینے اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کی غرض سے جعلی خبریں اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button