پاکستان

حافظ طاہر محمود اشرفی کی فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیرمیں جاری ظلم وبربریت کی شدید مذمت

tahir ashrafi-2اسلام آباد : وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اورپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری ظلم وبربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کہ ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔
انہوں نے یہ بات پاکستان علما کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام مقبوضہ جموں وکشمیر ، فلسطین اور پاکستان میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہر شعبے اور ہر مذہب کے افراد نے اپنی آواز بلند کی۔ انہوں نے کہاکہ او آئی سی نے متفقہ طورپر مطالبہ کیاکہ اسرائیلی جنگی جرائم پر ٹربیونل بنایا جائے جو اس کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینی بھائی خیموں کے بجائے اپنے گھروں میں آباد ہوں ، غزہ کی صورتحال پر پوری پاکستانی قوم ایک ہے، چاہے مسلم ہوں یا غیر مسلم، سب ایک ہیں ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل دہشت گرد، قابض اور ناجائز ریاست ہے۔پاکستان نے دو ریاستی حل پیش نہیں کیا بلکہ یہ حل 2002 میںسعودی ولی عہد نے پیش کیا ،2004 میں ملائیشیا اور 2006میں تہران میں دو ریاستی حل پر او آئی سی نے اتفاق کیا ۔پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ہم مسئلہ فلسطین کا وہ حل قبول کریں گے جو خود فلسطینیوں کو قبول ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے حالیہ دورہ امریکہ کے موقع پر کشمیر اور فلسطین کے عوام کی ترجمانی کی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button