بھارت

مغربی بنگال : پولیس کی حراست میں ایک مسلم وحشیانہ تشدد سے ہلاک

mulim india man killedکولکتہ 22 دسمبر ( کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے ایک مسلم شیخ صابر علی کوحراست کے دوران وحشیانہ تشدد کانشانہ بنا کرہلاک کر دیاہے۔
صابر نے جسے مغربی بنگال پولیس نے چھ ماہ قبل گرفتار کیا تھا اور وہ دم دم سنٹرل جیل میں قید تھا پیر کی شب آر جی کار میڈیکل کالج ہسپتال میں دم توڑا ۔صابر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے اسے دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ صابر کی اہلیہ کو منگل کی صبح فون پر اسکے شوہر کی موت کی اطلاع دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ صابر کو جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔صابر کے والد شیخ ایوب علی نے کہا کہ ان کے بیٹے نے منشیات کے کاروبار کے خلاف احتجاج کیاتھا جس کی وجہ سے پولیس نے اسے جھوٹے الزام میں حراست میں لے کر قتل کر دیا ہے ۔صابر کی اہلیہ عاصمہ خاتون نے کہا کہ انکے شوہر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے جیل میں قتل کیا گیاہے۔صابر کے اہل خانہ اور مقامی لوگوں نے اسکے قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں سڑک بلاک کردی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button