”مودی ہٹاﺅ۔۔دیش بچاﺅ“مہم کو تیز کیا جائے گا، عام آدمی پارٹی
نئی دلی31 مارچ (کے ایم ایس)بھارت میں عام آدمی پارٹی کے دہلی کے ریاستی کنوینر گوپال رائے نے کہا ہے کہ ”مودی ہٹاﺅ۔۔۔ دیش بچاﺅ“مہم کو تیز کرنے کیلئے ملک بھر کے طلباءکو اس میں شامل کیا جائے گا۔
گوپال رائے نے نئی دلی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عام آدمی پارٹی پورے ملک میں ’مودی ہٹاﺅ دیش بچاﺅ‘ کی پوسٹر مہم چلا رہی ہے ، یہ پوسٹر 22ریاسوں میں مختلف زبانوں میں لگائے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ مودی نے کسانوں کو دھوکہ دیا جس کی وجہ سے کسانوں میں مایوسی پھیل گئی ہے، ملک میں مزدوروں کیلئے جو قوانین تھے انہیں چار قوانین میں ضم کر دیا گیا، ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں طلباءپر ظلم کیا گیا ، بھارتی نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے ملک کے جمہوری نظام کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ گوپال رائے نے مزید کہا کہ آزاد ایجنسیاں اس لیے بنائی گئی تھیں تاکہ کسی بھی چیز کی غیر جانبداری سے تفتیش کی جاسکے لیکن ان ایجنسیوں کی آزادی کو ختم کرنے اور انہیں کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو بھی دباﺅمیں لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا ملک مودی کی گرفت میں ہے اور ہر طرف آمریت ہے۔