بھارت

اروناچل پردیش میں ناگا قوم پرستوں نے پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا

 

ایٹا نگر27مارچ(کے ایم ایس) نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے کھپلانگ گروپ نے اروناچل پردیش میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیاہے۔
نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ(کھپلانگ گروپ) ناگا قوم پرستوں پر مشتمل ایک آزادی پسند تنظیم ہے جس کا بنیادی مقصد شمال مشرقی بھارت میں ناگا لوگوں سے تعلق رکھنے والے تمام علاقوں پر مشتمل ایک خودمختار ناگا ریاست”ناگالیم”کا قیام ہے۔این ایس سی این کا نعرہ”ناگالینڈ فار کرسٹ”ہے۔پولیس نے پیر کو بتایا کہ روکسین ہومچا لوانگ اور ٹپٹو کٹنیا نامی دو گوریلوں نے جو اروناچل پردیش کے ضلع تیرپ کی کھونسہ جیل سے فرار ہوئے تھے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکارکو قتل کردیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button