بھارت
بھارت کی طرف سے جدیدہتھیاروں کے حصول سے خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے ، ماہرین کا انتباہ
نئی دلی: بھارت کی طرف سے بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کے حصول اور دفاعی اخراجات میں اضافہ سے جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جدید لڑاکا طیاروں، آبدوزوں اور میزائل سسٹم کے حصول کیلئے اربوں ڈالر کے سودے کرکے بھارت خطے میں ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کر رہاہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کے ان جارحانہ اقدامات کی وجہ سے ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان اپنے دفاعی اخراجات بڑھانے پر مجبور ہے ، جس سے خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوگیاہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کے اقدامات،اسٹریٹجک اتحاد اور جوہری ہتھیاروں میں اضافے سے خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو خطرہ لاحق ہے اور جنوبی ایشیاء میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے ۔