مقبوضہ جموں و کشمیر

لاپتہ شہری کی لاش ہندواڑہ سے برآمد

سرینگر29 مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ سے ایک لاپتہ شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونے والے 65سالہ محمد شعبان کی لاش ضلع کے نواحی علاقے براری پورہ ہندواڑہ سے برآمد ہوئی ہے۔ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مقامی لوگوں نے لاش کے بارے میں اطلاع پولیس کو دی ،جس کے بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضروری کارروائیوں کرنے کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی جائے گی۔
ادھر پراسرار طورپر ہلاک ہونے والے 21سالہ نوجوان کیشو کمار کے اہل خانہ نے گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ ضلع کے باہر مرکزی شاہراہ پر اکھٹے ہو کر کیشوکمار کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔نوجوان ضلع کے علاقے بلاور میں پراسرار طورپر مردہ حالت میں پایاگیا تھا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button