خراج عقیدت

آزاددی پسند رہنمائوں اشفاق مجید وانی، شبیر صدیقی کو شاندار خراج عقیدت

اسلام آباد 30 مارچ(کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ممتاز کشمیری آزاددی پسند رہنمائوں اشفاق مجید وانی، شبیر صدیقی اوردیگر شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ اشفاق مجید وانی کوجموں و کشمیر کی تحریک آزادی کے ایک مینارہ نور کی حیثیت حاصل تھی ۔جو آزادی کے متوالوں کی ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہاکہ قابض بھارتی فورسز گذشتہ تین دہائیوں سے نہتے کشمیریوں کو قتل عام اور بدترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنا ر ہے ہیں تاہم وہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکے ہیں ۔محمود ساغر نے کہاکہ کشمیری شہدا کی قربانیوں کو ہر گز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جا ئے گا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہماری تحریک آزادی کی بنیاد ہیں اور بھارت بین الاقوامی ، سیاسی اوراخلاقی طورپر جموںو کشمیر کے تنازعے کو آزادانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کا پابند ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button