کشمیری تارکین وطن

عالمی برادری جھوٹی اور گمراہ کن خبروں پر بھارت کا محاسبہ کرے، جے کے سی ایچ آر

اسلام آباد:جموں و کشمیر کونسل فار ہیومن رائٹس (جے کے سی ایچ آر) نے بھارت کی غلط معلومات کی مہم کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے سی ایچ آر نے ا سلام آباد میں ایک بیان میںپاکستان کے ساتھ حالیہ قلیل المدتی فوجی تصادم کے دوران بھارت کی جانب سے غلط معلومات کے پھیلاﺅ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا نے اس دوران من گھڑت رپورٹس کی انتہا کی اور ڈرامائی فتوحات کے شادیانے بجائے جن میں لاہور اور کراچی جیسے بڑے پاکستانی شہروں پر مبینہ قبضے کی خبریں بھی شامل تھیں۔
بیان میں کہا گیاکہ پاکستان کے تیز اور فیصلہ کن فوجی ردعمل نے نہ صرف بھارتی دعوﺅں کو رد کیا بلکہ اسکے اسٹریٹجک بیانیے کو بھی بے نقاب کیا، بڑے پیمانے پر کی جانے والی اس غلط بیانی اور جھوٹی خبروں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پربھارت کی ساکھ کو شدیدنقصان پہنچایا ہے۔ جے کے سی ایچ آر نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جس طرح سے غلط اور بے بنیاد خبریںچلائیں اور کروڑوں لوگوں کو غلط معلومات فراہم کیں اس کے سنگین نتائج نکل سکتے تھے اور جنگ طول پکڑ سکتی تھی۔ تاہم یہ بات خود بھارت کے لیے انتہائی شرمندگی کا باعث بنی۔
بیان میں بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد خبر یں چلانے اور عالمی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی پر بھارت کا محاسبہ کریں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button