بھارت
بھارت :چھتیس گڑھ حملوں میں بھارتی فورسز کے دو اہلکار زخمی
رائے پور: بھارت کی شورش زدہ ریاست چھتیس گڑھ میں الگ الگ واقعات میں بھارتی ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈز (DRG) کے کم از کم دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
بھارتی پولیس نے بتایا کہ فورسز اہلکار بدھ کے روز ریاست کے علاقے بستر کے سکما اور نارائن پور اضلاع میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور نکسلیوں کی طرف سے حملے کے الگ الگ واقعات میں زخمی ہوئے۔دنتے واڑہ کی ایک ڈی آر جی ٹیم نے ضلع سکما کے علاقے جاگرگنڈمیں آپریشن شروع کیا تھا۔ علاقے کے عوام کی اکثریت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتی ہے۔