مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلہ دیش کا چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان

ڈھاکہ:بنگلہ دیش نے چٹاگانگ میں انڈین اکنامک زون منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انڈین اکنامک زون کی جگہ دفاعی صنعتی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ فیصلہ چیف ایڈوائزر محمد یونس کے دفتر میں بنگلہ دیش اکنامک زونز اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔بی بی سی بنگلہ کے مطابق چوہدری عاشق محمود نے واضح کیا کہ چٹاگانگ میں بھارت کے مجوزہ انڈین اکنامک زون کے لیے زمین کا ایک بڑا رقبہ مختص کیا گیا تھا چونکہ اس منصوبے کو منسوخ کر دیا گیا، اس لیے زمین کو نئے دفاعی صنعتی پارک کے لیے استعمال کیا جائے گا۔حالیہ عالمی تنازعات کا حوالہ دیتے ہوئے چوہدری عاشق محمود نے کہا کہ بعض اوقات جدید لڑاکا طیاروں کی کمی نہیں بلکہ بنیادی آلات کی کمی بڑے بحرانوں کا باعث بنتی ہے اس لیے اس طرح کے آلات کو مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں 2024میں طلبہ کے شدید احتجاج کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی اقتدار سے بے دخلی اور بھارت فرار ہونے کے بعد سے بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button