مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
سرینگر10مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ۔ فوجیوں نے صحافیوں کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔