خصوصی دن

کشمیری سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر انکے مشن کو پورا کرنے کے عہد کی تجدید کریں گے

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ جاری

05سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قائد تحریک سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یکم ستمبر کو انکی تیسری برسی کے موقع پر سرینگر میں ان کی قبر پر حاضری دیں اوران کے مشن کو پورا کرنے کا تجدید عہد کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام تمام تر مشکلات کے باوجود اتحادواتفاق کا مظاہرہ کریں گے اور قائد حریت اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہدا ء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔
بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جموں اور وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں کم از کم سات کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اسلام آباد، کٹھوعہ اور اودھمپور اضلاع کے علاقوں بجبہاڑہ، بلاور  اور  بسنت گڑھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔ گرفتارکئے گئے نوجوانوں کو مختلف تفتیشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ماورائے عدالت قتل اور جعلی مقابلوں کا سلسلہ جاری ہیں۔اس ریاستی دہشت گردی کا تازہ ترین شکار کشمیری نوجوان ریاض احمد ڈار بنے جن کو بھارتی فوجیوں نے دو روز قبل بارہمولہ میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیا۔ 1989سے لے کر اب تک 96ہزار340کشمیریوں کوشہید کیا جا چکا ہے جن میں سے7ہزار 347کوجعلی مقابلوں میں اوردوران حراست شہید کیاگیاہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی گئی جس سے مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور کشمیریوں کو مسلسل بھارت کے جابرانہ قبضے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر معمولی چیلنجوں کا سامنا ہے کیونکہ اگست 2019میں علاقے کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پرپائے جانے والے عوامی غم و غصے کے باعث انتخابی امیدوار پارٹی کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔ نام نہاد اسمبلی انتخابات کااعلان ہوتے ہی بی جے پی کا اندرونی خلفشار بے نقاب ہوگیا ہے۔کشمیری بی جے پی کو اپنی سیاسی محرومیوں کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ بی جے پی کے کئی امیدواروں نے استعفیٰ دے دیا ہے یا آزادانہ طور پرانتخاب لڑنے کے لیے پارٹی ٹکٹیں واپس کردی ہیں، اس سے پیچیدہ سیاسی منظر نامے میں پارٹی کو درپیش مشکلات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انتخابات کے قریب امیدواروں کی ابتدائی فہرست واپس لینے سے متنازعہ علاقے میں پارٹی میں افراتفری کی نشاندہی ہوتی ہے۔
ضلع راجوری کے علاقے میرا میں بھارتی فوج کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروپ” ویلج ڈیفنس گارڈ ز”کی فائرنگ سے ایک شہری بال بال بچ گیا۔
 مقبوضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میںمودی حکومت کی تقسیم اور انتشار کی پالیسی کے تحت پانچ نئے اضلاع بنائے گئے ہیں۔ ماہرین اس اقدام

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button