بھارت

نئی دلی :نہرو میموریل میوزیم کا نام تبدیل کرنے پر کانگریس پارٹی کی مودی حکومت پر کڑی تنقید

نئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی نے نہرو میموریل میوزیم کا نام تبدیل کرنے پرمودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پارٹی رہنماء رہل گاندھی نے ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر، دارلحکومت نئی دلی کے تین مورتی کمپلیکس میں واقع نہرو میموریل میوزیم کا نام بدل کر پی ایم میوزیم اینڈ لائبریری رکھ دیا ہے۔انہوں نے مودی حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نہرو کی پہچان ان کے کام ہیں، ان کا نام نہیں۔
ادھر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک کی جدوجہد آزادی میں جواہر لعل نہرو کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لعل نہرو کی وراثت آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مسٹر مودی خوف، پیچیدگیوں اور عدم تحفظ کا ایک بہت بڑا مجموعہ ہیں، خاص طور پر جب بات ہمارے پہلے اور سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم کی ہو۔انہوں نے کہاکہ مودی جی کے پاس نہرو اور نہرو کی وراثت کو جھٹلانے، مسخ کرنے، بدنام کرنے اور تباہ کرنے کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے۔”

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button