پاکستان

سیکرٹری خارجہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات، بھارت میں اسلامو فوبیا کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد 07جون (کے ایم ایس)
سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اوربی جے پی کی رہنما جانب سے نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے اسلام آباد میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی۔خارجہ سیکریٹری نے ملاقات میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے 2 سینئر عہدیداروں کی طرف سے نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی اورتضحیک آمیز ریمارکس سے متعلق انہیں آگاہ کیا۔سہیل محمود نے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک عالمی امن وسلامتی کوبرقرار رکھنے اورا قوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں کوبرقرار رکھنے کے حوالے سے بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر اورنفرت انگیز تقاریر کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے رہنمائوں کے خلاف بی جے پی کی علامتی تادیبی کارروائی سے دنیا بھرمیں مسلمانوں کوپہنچنے والے دکھ کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ بھارت ذمہ داروں کے خلاف فیصلہ کن اورقابل عمل کارروائی کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو اپنی مذہبی اقلیتوں خصوصا مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کیلئے بھی جواب دہ بنایا جانا چاہیے اوربھارت پربنیادی حقوق اورآزادیوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے پرزوردیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button