مقبوضہ جموں و کشمیر
پلوامہ:بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ کا گھر پر چھاپہ
سرینگر19 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس کی خصوصی تحقیقاتی یونٹ(ایس آئی یو) نے آج ضلع پلوامہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔
ایس آئی یو کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے اونتی پورہ ووپلوا میں حریت کارکن Sheikh Sayurl Nisar گھر پر چھاپہ مارا۔ یہ چھاپہ اونتی پورہ تھانے میں ان کے خلاف درج ایک جھوٹے کیس کے سلسلے میں مارا گیا ۔
یاد رہے کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسیاں تحریک آزادی سے وابستہ افراد کے گھروں پر وقتاً فوقتاً چھاپے مارتی رہتی ہیں۔این ائی اے نے گزشتہ روز ضلع کپواڑہ کے علاقے کرالہ پورہ میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران غلام محمد صوفی اور ان کے 19 سالہ بیٹے معراج الدین صوفی کو گرفتار کر لیا تھا۔