مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:گاندربل میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لاپتہ ہونے والے ایک نوجوان کی لاش ضلع گاندربل میں صفاپورہ کے علاقے فالی پورہ میں بید کے جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کی لاش نصف شب کے قریب فالی پورہ کے بید کے جنگل سے ملی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔
مذکورہ نوجوان 8 نومبر کو لاپتہ ہوا تھا۔ اس کی شناخت چیوا اجس کے رہائشی عنا خان ولد محمد اشرف خان کے طورپر ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button