مقبوضہ جموں و کشمیر

عمر عبداللہ نے بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کا دفاع کرنے والے تمام وکلا کا شکریہ اداکیا

سرینگر:
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کشمیری عوام کا ساتھ دینے اور بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370کا دفاع کرنے والے تمام وکلا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
عمر عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام وکلا کا شکر گزار ہوں جو جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے اور سپریم کورٹ میں دفعہ 370کا دفاع کیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں بھارتی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے دو ہفتے قبل دفعہ370اور 35A کی منسوخی کے خلاف دائردرخواستوں کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع کی ہے ۔ان دفعات کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی ۔بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی تھی ۔عمر نے صحافیوںکو بتایا کہ وہ بھارتی سپریم کورٹ میں مقدمے کی اب تک کی سماعت سے مطمئن ہیں اور یقین ظاہر کیاکہ جس طرح ہمارے وکلا نے بہت اچھی طرح دفعہ 370 اور 35Aکے دفاع میں عدالت میں دلائل پیش کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب یہ پانچ رکنی بنچ پر منحصر ہے کہ وہ کشمیری عوام کی امیدوں پر پورا اترتا ہے اور انہیں انصاف فراہم کرتا ہے یا نہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button