بھارت

بھارتی پنجاب، دوآبہ کالج کھارار میں تصادم میں مقبوضہ کشمیر کے دو طالب علم زخمی

 

موہالی5مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست پنجاب میں موہالی ضلع کے کھرڑ میں دوآبہ کالج میں گروپ تصادم میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو طالب علم شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں کی شناخت ارشاد اور فیض رسول کے نام سے ہوئی ہے  جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں نے بتایا کہ وہ ایک پارٹی میں شریک تھے جب کچھ لوگوں نے ایک استاد کے ساتھ بدتمیزی  کی۔ جب انہوں نے لوگوں کو استاد سے بدتمیزی کرنے سے روکنے کی کوشش کی تو وہ بھڑک اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وہ کھانا کھانے میس میں گئے جہاں تلواروں، چاقوں اور سلاخوں سے لیس افراد کے اسی گروہ نے ان پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں ارشاد کے سر پر چوٹ آئی جبکہ فیض کی ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ واقعہ کے خلاف تھانہ صدر کھرڑ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button