بھارتی پولیس کی طرف سے موٹرسائیکلوں کی ضبطگی کشمیریوں کیلئے اجتماعی سزا ہے ، محبوبہ مفتی
سرینگر22اکتوبر ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتی پولیس کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کو ضبط کرناکشمیریوں کیلئے ایک "اجتماعی سزا” اورکشمیری نوجوانوں سے انکا روز چھیننے کی ایک کوشش ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے رواں ہفتے کے آخر میں مقبوضہ علاقے کے ددورے سے پہلے بہت سے موٹر سائیکل سواروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے موٹر سائیکلوں کو بھارتی پولیس اہلکاروں نے بغیر دستاویزات چیک کیے ضبط کر لیاہے اور ان سے اپنی موٹر سائیکلیں 26اکتوبرکے بعد واپس لینے کا کہاگیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں بھارتی پولیس کی طرف سے بڑی تعداد میں کشمیریوں کی موٹر سائیکلوں کی ضبطگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کشمیری نوجوانوں سے انکا روزگار چھیننے کی ایک کوشش ہے ۔ انہوں نے اس اقدام کو کشمیری نوجونوں کو روزگار فراہم کرنے کے بھارتی حکومت کے دعوئوں کے خلاف قراردیا ۔