بھارت
بھارت : اتراکھنڈ میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کی درگاہ کو مسمار کردیا
نئی دہلی28اگست(کے ایم ایس) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کی ایک در گاہ پر حملہ کر کے اسے زمین بوس کر دیاہے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے۔ بھارت میں مذہبی اقلیتوں پر ہونے والے حملوں پر نظررکھنے والے ایک تحقیقی ادارے ہندوتوا واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ یہ واقعہ ریاست میں رشی کیش کے علاقے امیت گرام میں پیش آیا۔دیو بھومی رکھشا ابھیان سے وابستہ حملہ آوروں نے”جے شری رام ”کے نعرے لگاتے ہوئے درگاہ کو ہتھوڑوں سے توڑ کر مسمار کردیا۔