مظاہرے
جموں: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
جموں 31 اگست (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں کے علاقوں تریکوٹہ نگر، نیو شانتی نگر اور رام گڑھ میں ہونے والے مظاہروں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اور علاقے میں اس کی کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے انکا جینا مشکل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب بجلی کے سمارٹ میٹر نصب کر کے لوگوںکو مزید مشکلات کا شکار کر دیا گیا ہے ۔انہوںنے سمارٹ میٹروں کی تنصیب فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔