مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتی ہے : کانگریس

 

چندیگڑھ 12 ستمبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست ہریانہ کی پردیش کانگریس کمیٹی کی صدرکماری سیلجانے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی اور ریاستی حکومتیں بھارت میں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کماری سیلجا نے چندیگرھ میں وکلاءکی ایک تقریب سے خطاب کے بعدصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے منوہر لعل کھتر کی قیادت میں بی جے پی کی ریاستی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ معصوم کسانوں پر اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے بی جے پی کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے آئین کو نظرانداز کرکے آر ایس ایس کے ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لئے مہم چلائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا آئین کو باہر پھینک دیا گیا ہے اورالیکشن کمیشن ،سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اورعدلیہ جیسے ملک کے آئینی اداروں کومخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ کماری سیلجا نے کہاکہ وکلاءکو آئین کی حفاظت کے لئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان آئینی اداروںکوبچا جائے اور بی جے پی آئین کے ساتھ کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ نہ کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ اب تک ہریانہ کے مختلف اضلاع میں 16 بار انٹرنیٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور بھارت انٹرنیٹ پابندی کے حوالے سے دنیا میں بہت آگے ہے۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال اب تک ملک میں انٹرنیٹ میں تقریبا 32 بار پابندی عائد کی گئی ہے۔انٹرنیٹ سروس کی بندش سے نہ صرف عام آدمی کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ ملک کا اقتصادی نظام بھی بہت زیادہ متاثر ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ 2020 میںملک میں 8ہزار927 گھنٹوں تک انٹرنیٹ بند تھاجس کی وجہ سے ملک کو20ہزار کروڑ روپے کا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی براہ راست ذمہ دار مودی اور ان کی ہندو قوم پرست بی جے پی حکومت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button