بھارت
جھارکھنڈ :بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی شدید زخمی
ران
چی:
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے مغربی ضلع سنگھ بھوم میں نکسل باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیاہے ۔
یک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) پر قدم رکھنے کے بعد سنٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک سپاہی آج شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے گھنے جنگل میں بھارتی فورسز کی تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک فوجی کا قدم بارودی سرنگ پر پڑنے کی وجہ زورداردھماکہ ہوا۔ دھماکے سے فوجی شدید زخمی ہو گیا اسے ہوائی جہاز سے رانچی کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
علاقے میں بھارتی فورسز اور باغیگروپوں کے درمیان وقفے وقفے سے تصادم اورفائرنگ کی اطلاعات ہیں۔حالیہ مہینوں میں شورش زدہ بھارتی ریاستوں میں مائونواز باغیوں نے بھارتی فوجیوں کے خلاف دھماکا خیز مواد کا استعمال تیز کر دیا ہے۔





