خصوصی دن

یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

WhatsApp Image 2023-09-06 at 12.25.06 PMاسلام آباد 06ستمبر (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ نے 6ستمبر 1965کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاجس کی صدارت کنوینر محمود احمد ساغر نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمود احمد ساغر نے کہا کہ 6ستمبر یوم دفاع پاکستان بہادری اور جرات کی داستان ہے، اس یادگار دن پر پاکستانی قوم دشمن کے حملے کو ناکام بنانے کی خاطر جس نے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے رات تاریکی کا سہارا لیاتھا ،سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہوئی۔اجلاس کے شرکاء نے ملک کی نظریاتی اور علاقائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے پاکستانی افواج کی خدمات کو سراہا۔سیمینار کے شرکا ء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام تنازعہ کشمیر کے حل سے منسلک ہے۔سیمینار میں شرکت کرنے والوں میں محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب، الطاف احمد بٹ، الطاف حسین وانی، پرویز احمد ایڈوکیٹ، شیخ محمد یعقوب، انجینئر محمود، نثار مرزا، امتیاز وانی، حسن البنائ، سید اعجاز رحمانی، حاجی سلطان بٹ، سید مشتاق، زاہد اشرف، مشتاق احمدبٹ، عدیل مشتاق وانی، نذیر احمد کرنائی، دائود یوسف زئی، عبدالمجید، میاں مظفر، محمد اشرف ڈار، گلشن احمد، شیخ عبدالمجید، منظور احمد، اشفاق احمد بھلوال، رئیس احمد میر، قاضی عمران، عطا اللہ ا اور دیگر شامل تھے۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالمتین نے سیمینار کی نظامت کا فریضہ انجام دیا۔

دریں اثنا جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین الطاف احمد بٹ نے بھی بھارت کے خلاف 1965 کی جنگ کے بہادر شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے اپنا خون بہانے والے بہادر لوگوں کی بے پناہ قربانیوں کی یاددلاتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button