بھارت
کینیڈا:مندرپربھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے درج
ٹورنٹو08ستمبر(کے ایم ایس)
کینیڈا میں برٹش کولمبیا کے صوبے میں خالصتان ریفرنڈم سے قبل ہندوئوں کے ایک بڑے مندر پر بھارت مخالف اور خالصتان کے حق میں نعرے تحریر کئے گئے ہیں ۔
سرے میں شری ماتا بھمیشوری درگا سوسائٹی مندر کی بیرونی دیواروں پر "پنجاب ہندوستان نہیں ہے” اور "مودی ایک دہشت گرد ہے” جیسے نعرے تحریر کئے گئے ہیں۔یہ پیش رفت 10 ستمبر کو ہونے والے خالصتان ریفرنڈم پروگرام اور تنظیم سکھ فار جسٹس کی وینکوور میں بھارتی قونصل خانہ بند کرنے کی دھمکی سے عین قبل ہوئی ہے۔نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی خالصتان موومنٹ پر قابو پانے کی کوششوں کے باوجود، خالصتان کے حق میں پوسٹروں اور تحریریوں کے ساتھ کینیڈا میں ہندوستان مخالف مہم جاری ہے۔