بھارت
کینیڈا: وینکور شہر میں خالصتان ریفرنڈم جوش و خروش سے جاری
وینکور کینیڈا: کینیڈا کے شہر وینکور میں آج خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہزاروں سکھ ووٹ ڈال رہے ہیں ۔
ریفرنڈم کا انعقاد خالصتان کی حامی تنظیم سکھ فار جسٹس نے کیا ہے۔ووٹنگ کا عمل وینکور شہر کے گورونانک سنگھ گوردوارہ Surreyڈیلنا میں جوش وخروش سے جاری ہے۔
خالصتان حامی سکھ برادی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بھارت انکی آواز کو ہرگز دبا نہیں سکتا ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد آزادی کیلئے سکھوں کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔
خالصتان کونسل کے صدر ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو اور گورونانک سنگھ گوردوارہ Surreyڈیلنا کے سیکرٹری جنرل بھوپندر سنگھ ہوتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کے لیے سکھوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور اور وہ ووٹنگ کیلئے بڑی تعداد میں امڈ آئے ہیں۔