مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں خاتون سمیت تین افراد گرفتار کر لئے

arrestسرینگر11ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں ایک خاتون سمیت تین شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

فوجیوں نے ضلع کے علاقے چک ٹپر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران لطیف احمد، شوکت احمد اور ایک خاتون کو گرفتار کیا۔ فوجیوں نے گرفتاریوں کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی ٰکیا۔گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانو ن یواے پی اے اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں پٹن کے علاقے ہانجیویرا سے ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button