مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: اگست کے مہینے میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کی نوکریاں چلی گئیں

ممبئی 04ستمبر ( کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے کہا کہ رواں برس اگست میں ملک میں ڈیڑھ لاکھ لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مہاراشٹرا کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان اعلیٰ مہیش تپاسے نے نریندر مودی حکومت سے سوال کیا ہے کہ ڈیڑھ لاکھ افراد کے نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی لوگوں کو روز گار دینے کی نہیں بلکہ انکا روز گار چھیننے کی ہے۔خبر رساں ادارے ساﺅتھ ایشین وائر کی ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں بھارت کی بے روزگاری کی شرح جاری کی گئی ہے جس میں تقریبا 8.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button