خصوصی رپورٹ

مودی کے بھارت میں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں: رپورٹ

اسلام آباد 25 اکتوبر (کے ایم ایس) ہر انسان کی زندگی اہمیت رکھتی ہے اور اسی طرح کشمیریوں کی زندگی بھی اپنی اہمیت رکھتی ہے لیکن لگتا ہے کہ مودی کے بھارت میں انسانی زندگی کی کوئی قدر نہیں کیونکہ وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پرزیر حراست کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میںشہید کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک دن پہلے کی بات ہے کہ بھارتی فوجیوں نے دو نوجوانوں کو ماورائے عدالت شہید کیا۔ان میں سے ایک 13 جنوری 2003 سے جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند تھا اور اسے وہاںسے نکال کر ضلع پونچھ میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیاگیا جبکہ دوسرا ایک مزدورتھا جس کو ضلع شوپیاں میں گولی مار کرشہید کر دیا گیا۔ تازہ شہادتوں سے مقبوضہ علاقے میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جبکہ بھارت 1989 سے اب تک 95ہزار894 سے زائد کشمیریوں کی جانیں لے چکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دس لاکھ سے زائد فوجیوں کی موجودگی سے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔زیر حراست نوجوان جس کی شناخت ضیاءمصطفی کے نام سے ہوئی ، پونچھ کا رہائشی تھا اور اسے آج جیل سے باہر نکال کر ضلع پونچھ میں مینڈھر کے علاقے بھاٹا دریاں میں ایک جعلی مقابلے میں شہیدکیاگیا۔ دوسرے نوجوان کوجس کی شناخت شاہد اعجاز کے نام سے ہوئی ہے اور سیب کے باغات میں مزدوری کرتا تھا ، ضلع شوپیاں میں شہید کیاگیا۔ وہ اسلام آباد قصبے کا رہائشی تھا۔رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت پر واضح کرے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جس کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button