پاکستان

نگراں وزیراعظم کا کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ

PM-7-810x608نیویارک 23 ستمبر (کے ایم ایس)

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کے دوران تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے انعقاد کے ذریعے تاحال حق خود ارادیت نہیں دیا گیا لہذا انکے ساتھ ساتھ جو وعدے کیے گئے ہیں وہ پورے کیے جانے چاہئیں ۔

انہوں نے کشمیریوں پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز سنی جائے اور ان کی خواہشات کا احترام کیا جائے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button