مقبوضہ جموں و کشمیر

بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے 3 دکانیں خاکستر، فائر فائٹر زخمی

سرینگر :
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے ایئک واقعے میں تین دکانیں خاکستر ہوگئیں اور ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا۔
آگ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع کے علاقے قاضی پورہ کے بازار میںبھڑک اٹھی۔فائر سروس نے موقع پر پہنچ کر آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ واقعے میں محمد یوسف جان کی 3 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جب کہ امین رسول نامی ایک فائر فائٹر معمولی جھلس گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button