مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کامقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

massrat Alamاقوام متحدہ نہتے کشمیریوں پر وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، مسرت عالم
سرینگر30 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 10 لاکھ سے زائد قابض بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی فورسز کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر سفاکانہ مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ بھارتی فوجی محاصرے او رتلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران بیگناہ نوجوانوںکو شہیداور گرفتار کر رہے ہیں۔ا نہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں وحشیانہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔
انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری گھناو¿نے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے۔مسرت عالم بٹ نے مزید کہا کہ بھارت کے تمام تر مظالم اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوںنے بھارت پر زور دیا کہ ہٹ دھرمی کا راستہ ترک کرے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دے جسے اقوام نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے تسلیم کر رکھا ہے۔
دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، محمد یوسف نقاش، محمد شفیع لون اور دریندر سنگھ نے بھی اپنے بیانات کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ مقبوضہ میں جبر استبداد کی اسکی پالیسی کے سنگین نتائج نکلیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہوچکے ہیں اور وہ بھارت کے جبر ی تسلط سے آزادی تک اپنی مزاحمت جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔

دریں اثناءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما مشتاق احمد بٹ نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گھناو¿نے فعل میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں کیونکہ وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button