بھارت

عزیر غزالی کی طرف سے کشمیری نوجوان کی جعلی مقابلے میں قتل کی شدید مذمت

مظفرآباد 26اکتوبر (کے ایم ایس )
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک کشمیری نوجوان ضیا مصطفی کے دوران حراست قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عزیر احمد غزالی نے مظفر آبا د سے جاری ایک بیان میں کہاکہ ضیا مصطفی 2003سے جموں کی جیل میں غیر قانونی طورپرنظربند تھا جسے بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز سرنکوٹ پونچھ کے علاقے بھاٹا دوریاں میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیل میں نظربند کشمیری نوجوان کا جعلی مقابلے میں قتل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو تسلیم کیا جاتا ہے۔تاہم بھارت نے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ایک اور بے گناہ کشمیری کو جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضیا مصطفی اپنی قید کی مدت پوری کر چکے تھے اور انہیں بھارتی حکام نے دھوکے سے جیل سے باہر نکال کر جعلی مقابلے میں شہید کر دیا ۔ عزیر غزالی نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ ضیا مصطفی کی مظلومانہ شہادت پر بھارت کے خلاف موثر احتجاج کرکے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کے سامنے بھارتی حکام کا مکروہ اور دہشت گرد چہرہ بے نقاب کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button