مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : میر واعظ عمر فاروق نے مسجد بلال کا سنگ بنیاد رکھا

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میرواعظ عمر فاروق نے شاہ ہمدان کالونی حبک سرینگر میں مسجد بلال کا سنگِ بنیاد رکھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر میرواعظ نے اہلِ علاقہ کو اس نیک اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کی تعمیرعظیم ترین صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک میں مسجد کا سنگِ بنیاد رکھنا خصوصی روحانی اہمیت کا حامال ہے، کیونکہ رمضان رحمت، مغفرت اور تجدیدِ حیات کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح رمضان ہماری باطنی اصلاح کرتا ہے، اسی طرح مسجد کی تعمیر ایک معاشرے کی روحانی بنیادوں کو مضبوط بناتی ہے۔میرواعظ نے خوشی کا اظہار کیا کہ مسجد کے نقشے میں خواتین کیلئے مخصوص جگہ رکھی گئی ہے جو اسلامی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مساجد ہدایت اور اتحاد کا مرکز ہوتی ہے۔ آخر میں انہوں نے مسجد کی جلد تکمیل اور اس کارِ خیر میں حصہ لینے والوں کی کاوشوں کی قبولیت کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں ، علما کرام اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button