پاکستان

پاکستان کا بھارت سے قومی کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،ترجمان دفتر خارجہ 

 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے شہر احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات پرتشویش ظاہر کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ورلڈ کرکٹ 2023میں شرکت کیلئے وہاں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ پاکستانی  کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرنااور سازگار ماحول پیدا کرنا میزبان ملک بھارت کی حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے پاکستانی کو عالمی کپ کے میچ دیکھنے کیلئے بھارتی ویزے نہ ملنے کے حوالے سے کہاکہ عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ ، بطور میزبان بھارت کوپاکستانی شائقین کے عالمی کپ کے میچزدیکھنے میں رکاوٹیں نہیں ڈالنی چاہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت کو کھیلوں کے مقابلوں اور سیاست کے درمیان فرق کرنا چاہیے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے مسئلہ کشمیر سے متعلق سوال پر کہاکہ بھارتی قابض فوج کا جموں و کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اورگزشتہ ماہ ستمبر میں 13   بے گناہ کشمیریوں کو قتل کیا گیا۔انہون نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراپیگنڈے اور پاکستان میں دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button