بھارت
تلنگانہ: ہندو توا غنڈوں نے مسلمانوں کی املاک تباہ کر دیں
حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ہندو توا غنڈوں نے مسلمانوں کی املاک تباہ کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ہزار کے قریب ہندو غنڈوں نے ضلع کے علاقے آصف آباد میں جینور منڈل کے مقام پر مسلمانو کی املاک کو نشانہ بنایا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ہندتوا ہجوم کو بازار میں مسلمانوں کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔