بھارت

بھارتی الیکشن کمیشن کا پانچ ریاستوں میں انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

election k

نئی دہلی:بھارتی الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میزورم، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میزورم اور چھتیس گڑھ میں 7نومبر اور مدھیہ پردیش میں 17نومبر، راجستھان میں 23نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔تمام ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 3دسمبر کو ہوگی۔انتخابات کی تاریخوں کا اعلان چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔پانچ ریاستوں میں سے چھتیس گڑھ میں دو مرحلوں میں پولنگ ہوگی۔انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ یہ انتخابات بہت اہم ہیں کیونکہ یہ اگلے سال اپریل مئی میں ہونے والے بھارت کے لوک سبھا انتخابات سے چند ماہ قبل منعقد ہو رہے ہیں۔چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کانگریس اور بی جے پی بڑی پارٹیاں ہیں۔ توقع ہے کہ تلنگانہ میں حکمران بھارت راشٹرا سمیتی، کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button