بھارت

بھارت :حیدرآباد میں 16سالہ دلت لڑکی کی اجتماعی عصمت دری 

حیدرآباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں تین افراد نے ایک 16سالہ دلت لڑکی کو اس کے گھر میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔

یہ واقعہ پیر کو شہر کے علاقے نندناوانم کالونی میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اس گھنائونے جرم میں ملوث افراد نے متاثرہ لڑکی کے گھر میں گھس کر اس کے بھائی اور تین دیگر بچوں کو ڈرایادھمکایا اوراس کے بعد چاقو کی نوک پر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی کی طرف سے درج کرائی گئی پولیس شکایت میں کہا گیا ہے کہ آٹھ نوجوانوں کا ایک گروپ گھر میں گھس آیا۔چار ملزمان متاثرہ لڑکی کوعمارت کی تیسری منزل پر لے گئے جبکہ باقی نے اس کے بھائی اور گھر میں موجود دیگر تین بچوں کوڈرایادھمکایا۔متاثرہ لڑکی کو اوپر لے جانے والے چار ملزمان میں سے تین نے باری باری اس کی عصمت دری کی اوربعد میں فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقدمہ درج کر کے متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیاہے۔متاثرہ لڑکی دلسکھ نگر میں کپڑے کی دکان پر ملازم ہے۔ اس کا چھوٹا بھائی ایک مقامی دکان میں کام کرتا ہے۔ چند ماہ قبل اپنے والدین کی وفات کے بعد وہ کالونی میں منتقل ہو گئے تھے اور ایک رشتہ دار کے پاس رہائش پذیر تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button