مقبوضہ جموں و کشمیر

عوامی مجلس عمل کا جیلوں میں نظر بند سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

arrestسرینگر: جموں وکشمیر عوامی مجلس عمل نے مقبوضہ جموں و کشمیر اوربھارت کی مختلف جیلوں میں سالہا سال سے نظر بند سیاسی قیدیوں کو فوری طورپر رہا کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 1965میں آج کے ہی دن پارٹی کے بانی رہنما شہیدِ ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق کو گرفتار کرکے تین سال تک قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پرمجبور کیا گیاتھا۔بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ مولوی محمد فاروق کو عوام کے جذبات اور امنگوں کی نمائندگی اور حق و انصاف کے لیے آواز بلند کرنے پر تنظیم کے درجنوں رہنمائوں اور سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اورکوئی مقدمہ چلائے بغیر سیاسی نظریات کی بنیاد پرتقریبا تین سال تک جموں کے ستواری جیل میں قید تنہائی میں رکھاگیاتھا جہاں انہیں تشددکا نشانہ بنایاگیا اور ہراساں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ عوامی مجلس عمل ان قربانیوںکو ہمیشہ یاد رکھے گی جو انکے رہنما نے اپنے جائز مقصد کے حصول کیلئے پیش کیں۔ عوامی مجلس عمل نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر اوربھارت کی جیلوں میں نظربندکشمیری سالہاسال سے اپنے عزیز و اقارب سے دور ہیں اور انہیںصحت کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بیان میں کہاگیاکہ سیاسی قیدیوں کو رہاکرنے کے اقدامات سے زمینی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button