مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا
سرینگر07نومبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج سرینگر میں ایک پولیس اہلکار کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق توصیف احمد نامی پولیس اہلکار پر سرینگر کے علاقے ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں گولیاں چلائی گئیں جسکے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔