مقبوضہ جموں و کشمیر
افغانستان کی طرف سے جاری کشمیر کے نقشے سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
کابل 07دسمبر (کے ایم ایس)
طالبان نے جنوبی ایشیا کا ایک نقشہ جاری کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ جبکہ لداخ کوچین کے زیرکنٹرول علاقہ دکھایاگیاہے۔
کابل کے ایک چوک میں نصب دنیا کے نقشے ”گلوب” کا افغان حکمرانوںنے افتتاح کیا۔ نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے جس نے گزشتہ سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے۔