مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ کشمیر میں سیاسی اختلافات کو وحشیانہ اقدامات کے ذریعے دبا نے کی کوشش کر رہاہے، حریت رہنما

download (1)سرینگر12 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں سیاسی اختلافات کو وحشیانہ اقدامات کے ذریعے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، غلام نبی سمجھی، جنید الاسلام، محمد یاسین عطائی، مولانا مصعب ندوی اور محمد رمضان خان نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شوپیاں میں دو نوجوانوں کے ایک جعلی مقابلے میں قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جیسی بدنام زمانہ بھارتی ایجنسیاں چھاپوں کی آڑ میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاںکر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے ذریعے سیاسی اختلاف کو دبا نے کی کوشش کر رہا ہے اور نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی جبر کا سامنا کر رہے ہیں اور بی جے پی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں میں تیزی لائی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تاہم بھارت کے وحشیانہ مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میںناکام رہے ہیں اور کئی دہائیوں کے بھارتی جبر نے انکا جذبہ مزاحمت مزید مضبوط بنا دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں نے کہا کشمیر مکمل طور پر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے ہرگز حل نہیں کیا جاسکتا لہذا بھارت کو چاہے کہ وہ اپنی فوجی پالیسی ترک کر کے مسئلے کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کی طرف آئے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز اکبر ، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، بلال صدیقی، مولوی بشیر احمد عرفانی، عمر عادل ڈار، سلیم نناجی، محمد یاسین بٹ، شبیر احمد ڈار، سجاد گل، مولوی شمس رحمان، فردوس احمد شاہ اور جہانگیر غنی بٹ سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button